• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا کی نئی قسم پھیلنے کا خدشہ، افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد

کورونا کی نئی قسم پھیلنے کا خدشہ، افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کئی ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا اجلاس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کورونا کی نئی قسم کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظرآسٹریلیا نے 9 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوتھو، ملاوی اور موزمبیق پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے واپس آنے والے آسٹریلوی شہریوں کو 14 دن کے قرنطینہ کے بعد ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

جرمنی، اٹلی، اسرائیل اور سنگاپور نے بھی جنوبی افریقی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں اور انھیں ریڈ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔

اسے سے قبل برطانیہ کی جانب سے چھ افریقی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان میں جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوتھو اور اسواتینی شامل ہیں۔

یورپی کمیشن کی صدر کے مطابق یورپی یونین نے جنوبی افریقی ممالک پر سفری پابندیوں کی تجویز دی ہے تاکہ یورپی ریاستوں کو وائرس کی نئی قسم سے بچایا جا سکے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ تجارت ڈبلیو ٹی او نے گذشتہ چار سال میں ہونے والا اپنا پہلا وزرا کے سطح کا اجلاس پھر سے ملتوی کر دیا ہے۔ 160 ممالک کے وزرا نے اس اجلاس میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ملاقات کرنی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی میٹنگ اگلے ہفتہ منعقد ہونا تھی۔ ممبران نے میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ میٹنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply