• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیا روبوٹ قتل بھی کرسکتا ہے؟یہ واقعہ آپ کو حیران کردے گا

کیا روبوٹ قتل بھی کرسکتا ہے؟یہ واقعہ آپ کو حیران کردے گا

گو کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ربورٹس کے غلبے کی بات اب ہر زبان پر سنائی دی جانے لگی ہے لیکن کیا آپکو معلوم ہے کہ ربورٹ ایک قیمتی انسانی جان لے بھی چکے ہیں۔ واقعہ ماضی سے جڑا ہے۔ امریکی ریاست مشی گن کے شہر فلیٹ راک میں 25 جنوری، 1979 کو رابرٹ ویلیمز نامی فیکٹری ورکر کو فورڈ موٹر کمپنی کے کاسٹنگ پلانٹ میں شیلفنگ یونٹ میں گاڑیوں کے مخصوص پُرزے گِننے کیلئے بھیجا گیا کیونکہ پرزوں کے انتظام ہر معمور پانچ منزلہ روبوٹک مشین غلط ریڈنگ دے رہی تھی اور 25 سالہ نوجوان کو پرزوں کے صحیح حساب و کتاب کے لیے وہاں جانے کی ضرورت تھی۔

یہ مشین ایک روبوٹک بازو پر مبنی تھی جس کا وزن 1 ٹن کا تھا۔ ویلیمز جیسے ہی اوپر چڑھا، اسی دوران مشین بھی چل پڑی اور اس کا بازو ویلیمز کے سر کو کچل گیا اور ورکر کی ہلاکت ہوگئی۔ رابرٹ کی لاش 30 منٹ تک وہیں پڑی رہی جب تک کہ فیکٹری کے باقی کارکنان نے وہاں آکر اسے مردہ حالت میں نہیں پایا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رابرٹ ویلیمز کے خاندان نے روبوٹ بنانے والی کمپنی لیٹن انڈسٹریز پر مقدمہ دائر کیا اور 10 ملین ڈالرز زرتلافی وصول کیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply