• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا، پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا، پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

لاہور: مسلم لیگ ن نے پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔

قرارداد کے متن کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور اس وقت عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے گر کر 75 ڈالر فی بیرل پر موجود ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان میں ایک ماہ میں دو بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply