• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مریم کا اعتراف، اشتہارات دینے کی تحقیقات، کمیٹی قائم

مریم کا اعتراف، اشتہارات دینے کی تحقیقات، کمیٹی قائم

اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اعتراف پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

کمیٹی مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں میڈیا کو جاری اشتہارات میں بے ضابطگیوں اور میڈیا سیل کے ذریعے من پسند صحافیوں اور مختلف میڈیا گروپس کو نوازنے سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

وزارت اطلاعات کے مطابق مریم نواز کی سرپرستی میں قائم میڈیا سیل کے ذریعے قومی خزانے سے وفاقی حکومت کے 9 ارب 62 کروڑ 54 لاکھ 3 ہزار 902 روپے خرچ کئے گئے۔

مذکورہ میڈیا سیل سے پنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ کو کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی میڈیا سیل کے ذریعے سرکاری رقوم کے غیر قانونی استعمال کے معاملات کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس بات کی تحقیقات ہوں گی کہ کس طرح ایک پرائیوٹ شخص نے عوام کے پیسوں کو استعمال کرنے کے حوالے سے فیصلے کیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں ںے کہا کہ قومی پیسے کا ناجائز استعمال جرم ہے، مریم نواز پارٹی کا میڈیا سیل چلا رہی تھیں جب کہ پبلک فنڈز کو ہینڈل کرنا ایف آئی اے کے اندر بھی جرم بنتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply