‘ تو میرا ہے’ شہناز کا سدھارتھ کو پیغام

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس  سیزن 13 کے ونر سدھارتھ شکلا 2 ستبر کو اس دنیا سے تو چلے گئے لیکن اپنی اور شہناز گل کی کہانی کو ادھورا چھوڑ گئے۔

سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد ان کی دوست شہناز گِل نے سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے سدھارتھ شکلا کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے لیے بولا گیا اپنا مشہور ڈائیلاگ لکھا لیکن اسے بھی ادھورا چھوڑ دیا انہوں نے لکھا کہ  ” تو میرا ہے اور ۔۔۔ ”

بگ باس میں شہناز کا ایک ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا جس میں انہوں نے سدھارتھ سے کہا تھا کہ” تو میرا ہے اور میرا ہی رہے گا”، اور سدھارتھ  بھی ان سے اپنا کیا ہوا یہ وعدہ وفا کر گئے،  وہ آخری دم تک انہیں کے رہے اور انہیں کے سامنے اپنی آخری سانسیں لیں۔

پوسٹ میں شہناز نے ایک تصویر کے ذریعے سدھارتھ کے لیے اپنے گائے ہوئے گانے کی ریلیز کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی محبت کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہیں۔

شہناز گِل کے گانے کا ٹائٹل ’ تو یہیں ہے‘ ہے جو 29 اکتوبر کی صبح 12 بجے ریلیز کیا جائے گا۔

سدھارتھ کے بعد شہناز کا بے صبری سے انتظار کرنے والے مداح ان کی پوسٹ دیکھ کر جہاں خوش ہیں وہیں ایک بار پھر سدھارتھ کی یاد بھی واپس آ گئی ہے۔

اور صرف ایک گھنٹے میں ان کی پوسٹ پر 7 لاکھ 82 ہزار سے زائد لائکس جبکہ 52 ہزار سے زئاد کمنٹ کر چکے ہیں۔

شہناز گل اور سدھارتھ 29 ستبمر 2019 میں بگ باس میں ہی ملے تھے جہاں سے ان کی کہانی کی شروعات ہوئی، جو پہلے دوستی اور پھر گہری محبت میں بدل گئی.

Advertisements
julia rana solicitors

سدھاتھ شکلا اور شہناز اس قدر قریب تھے کہ مداحوں نے انہیں ”سڈناز” کا نام دے دیا جو ان کی پہچان بن گیا، لیکن ناز  اپنا سڈ ہمیشہ کے لیے کھو چکی ہیں۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply