• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وفاق،پختونخوا اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے،بیرسٹرگوہرکا اعلان

وفاق،پختونخوا اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے،بیرسٹرگوہرکا اعلان

بیرسٹر گوہر خان نے وفاق،خیبرپختونخوا اورپنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اعلان سابق چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی اس فتح کو غلامی نامنظور کے نام سے منسوب کرتے ہیں،مخصوص نشستوں کے حصول کے لئے کسی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ جس کے پاس 50 سیٹوں کی اکثریت نہیں وہ حکومت بنانے کا بیان دیتے ہیں، وفاق میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

ن لیگ کے اعلانات کی مذمت اور انہیں مسترد کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی آواز کو دبانا ملک اور معیشت برداشت نہیں کرسکے گی۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فارم 45 آچکے ہیں، مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج کا جلد از جلد اعلان کیا جائے، جہاں رزلٹ روکا گیا اس آر او آفس کے باہر احتجاج کرینگے۔

کارکنوں سے گزارش ہے کہ احتجاج حق ہے لیکن یہ پرامن ہونا چاہیے، آج رات 12 بجے تک نتائج کا اعلان نہیں ہوتا تو کل احتجاج کریں گے۔

ہمارا احتجاج پرامن ہو گا، مطالبہ ہے کہ حکومت بنانے دیں، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پاس 170 سیٹیں ہیں، الیکشن کمیشن 94 نشستیں تسلیم کررہاہے۔

خیبرپختونخوا میں 39 قومی اسمبلی کی سیٹیں جیت چکے ہیں،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کے پی اسمبلی میں ہمیں دو تہائی اکثریت حاصل ہو چکی ہے، دو دن میں مشاورت سے خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کا فیصلہ کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، 135 سیٹوں کے قریب ہم پنجاب میں نشستیں حاصل کر رہے ہیں،پنجاب میں بھی پی ٹی آئی سب سے آگے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply