• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انڈونیشیا، جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی،200 افراد ہلاک

انڈونیشیا، جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی،200 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے منسلک دریائے توبہ میں مسافر کشتی کو حادثہ،200 افراد ہلاک ،18کو زندہ بچا لیا گیا ۔ مذکورہ کشتی میں منظور کردہ مسافروں کی گنجائش سے 3 گنا زیادہ افراد کو سوار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے منسلک دریائے ٹوبہ میں عید کی تعطیلات کی وجہ سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تفریح کی غرض سے  آنے  والے سیاحوں کو جھیل کی سیر کرانے کے لیے مختص مسافر کشتی کے الٹنے سے 200 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو بچالیا۔حادثے کی وجہ گنجائش سے زیادہ افراد کو کشتی میں سوار کرنا تھا۔ ایسی کشتی میں صرف 60 افراد کو بٹھایا جا سکتا ہے لیکن عید کی وجہ سے ہجوم زیادہ ہونے کے باعث کمپنی نے تین گنا زیادہ افراد کو سوار کرایا۔ کمپنی نے مسافروں کو ٹکٹ بھی جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے مسافروں کی تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکیں۔حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو اداروں نے لاپتا سیاحوں کی تلاش کا کام تاحال جاری رکھا ہوا ہے تاہم ڈوب جانے والے افراد کی زندہ بچ جانے کے امکانات اب ختم ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق کشتی کے ا?پریٹر نے مسافروں کو ٹکٹ فراہم نہیں کیے تھے اس لیے کشتی میں سوار افراد کا ریکارڈ موجود نہیں۔ امدادی کارروائی میں غوطہ خوروں کو بھی شامل کیا گیا تاہم ریسکیو عملہ تاحال لکڑی کی بنی ہوئی مذکورہ کشتی کی نشاندہی کرنے میں ناکام رہا۔  حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو با خبر رکھنے کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں۔ ٴہم نے اطلاعات فراہم کرنے کے لیے ایک سینٹر قائم کردیا ہے جہاں ہلاک اور لاپتہ افراد کی تفصیلات سے متعلق فہرست  آویزاں  کردی گئی ہے واضح رہے کہ دریائے ٹوبہ پر دنیا کی سب سے بڑی جھیل قائم ہے اور اس علاقے میں سیاحوں کی بڑی تعداد  آتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply