• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اسکواڈ کل وزیرِ اعظم سے ملاقات کرے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اسکواڈ کل وزیرِ اعظم سے ملاقات کرے گا

ورلڈ کپ کے لیے منتخب قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کل اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کرےگا۔

ملاقات کا مقصد میگا ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانا ہے، 1992ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان پاک نیوزی لینڈ سیریزمنسوخی کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔

اس ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھی موجود ہوں گے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تمام کھلاڑی اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کا پابند کیا ہوا ہے تاکہ میگا ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی جا سکے۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا مرحلہ 23 ستمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان اور آصف علی شامل ہیں۔اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 24 اکتوبر کو ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply