• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک گیرمظاہرے،ایران پر عالمی پابندیوں کا سلسلہ دراز

ملک گیرمظاہرے،ایران پر عالمی پابندیوں کا سلسلہ دراز

نوجوان لڑکی مھسا امینی کی پولیس کے زیر حراست ہلاکت پر ہونے والے ملک گیر مظاہروں کو طاقت سے کچلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور ’’کوآپریٹو فاؤنڈیشن‘‘ اور چند اعلیٰ ایرانی حکام پر پابندیاں عائد کر دیں۔

برطانیہ نے بھی مزید 5 ایرانی عہدیداروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اپنی فہرست کو 50 ایرانی افراد اور تنظیموں تک بڑھا دیا۔ یورپی یونین نے بھی 37 ایرانی حکام کو بلیک لسٹ کرکے ویزا پابندی عائد کردی جب کہ کچھ اداروں کے اثاثے منجمد کردیئے۔

امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین نے ان مزید پابندیوں کی وجہ ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں پر تشدد اور انھیں طاقت کے ذریعے روکنا بتایا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ادھر ایران نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین کے بعض حکام جوہری پروگرام کے معاہدۂ 2015 کو بحال کرنے کی کوششوں کو ختم کرنے کے خواب نہ دیکھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply