• صفحہ اول
  • /
  • اختصاریئے
  • /
  • پاکستانی کا کھتارسس/بائیس کروڑ جانشینوں کا لاوارث ہیرو چوہدری رحمت علی ۔۔اعظم معراج

پاکستانی کا کھتارسس/بائیس کروڑ جانشینوں کا لاوارث ہیرو چوہدری رحمت علی ۔۔اعظم معراج

گھر سے نکال کر مجھے سمجھا دیا گیا
اس گھر سے میرا واسطہ  تعمیر تک ہی تھا۔
ناصر ملک
یہ شعر پڑھ کر میں نے فوراً اسے ایس پی سنگھا کی قائد اعظم کے سامنے قائد ملت کے ہاتھوں اسپیکری چھننے کے بارے میں سنگھا صاحب کی تقریر سے اخذ شدہ مضمون میں شامل کیا۔اور ملک صاحب کو لیہ فون کرکے پوچھا کہ اس شعر کا پس منظر کیا ہے۔ملک صاحب لفظ پاکستان کے بانی چوہدری رحمت علی کے بارے بہت تفصیل سے بتاتے رہے۔ اور یہ انتہائی تکلیف دہ حقائق تھے۔ جن میں سے کچھ گوگل پر دستیاب ہیں۔لیکن بے تحاشا مواد اس دیار غیر میں دفن ہیرو کے بارے میں ابھی بھی تاریخ کے اوراق میں دفن ہے۔ اور ابھی تحقیق طلب ہے۔ ناصر ملک نے بھی ان پر بہت تحقیق کی ہے۔ لیکن یہ ہیرو ایسا ہیرو ہے جس پر بہت تحقیق ہونی چاہیئے ،چاہے اسکے کے لئے تاریخ میں درستی ہی کرنی پڑے۔
میں اس جشن آزادی کے موسم میں چند لائنیں لکھنے کی جسارت کر رہا ہوں۔
3فروری 1951کو دیار غیر میں وفات پانے والے تحریک پاکستان کی بنیاد رکھنے والے بلکہ تحریک دینے والے اولین معماروں میں سے ایک کا جسد خاکی کیمرج سمیٹری میں امانتاً دفن اپنے جانشینوں کے انتظار میں ہے۔اسے پاکستان لایا جائے یا کم ازکم اس چودہ اگست کو پاکستان کا برطانیہ میں موجودہ واجد شمس الحسن اسکی قبر پر ہی حاضری دے اگر اسکو توفیق نہ ہو تو برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں سے گذارش ہے ۔اس چودہ اگست کو کیمرج سمیٹری میڈنگلی روڑ کیمرج برطانیہ جائے اور قبر نمبر 8330 پر فاتحہ ضرور پڑھیں اور قبر پر کھڑے ہو کر حکومت وریاست پاکستان کو یاد دلائیں۔ صرف اٹھارہ سال کی عمر میں تصور پاکستان کا پیش کرنے والے اس ہیرو کا جسد خاکی وطن لا کر پورے اعزاز کے ساتھ مینار پاکستان یا کسی بھی شایان شان جگہ دفن کیا جائے ۔اسکے لئے میں عارف انیس اور رانا انعام سے گزارش کرتا ہوں ۔ کہ  وہ کل دونوں چوہدری رحمت علی کی قبر پر حاضری دیں اور وہاں سے ہم بائیس کروڑ بے حسوں کو یاد دلائیں ۔
جو قوم بھلا دیتی ہے تاریخ کو اپنی
اس قوم کا جغرافیہ باقی نہیں رہتا
محسن بھوپالی
آپ دونوں چھوٹے بھائیوں جیسے ہو اس گزارش میں حکم بھی چھپا ہے۔ کچھ ہونا چاہیئے جیسے بھی ہو۔ یہ آپ کا مسلہ ہے۔ بس اس ضروری و تاریخی کام کے لئے پہل کریں ۔ دعا ہے یہ مہم میرے جیسے عام پاکستانی کے توجہ دلانے اور آپ جیسے خاص پاکستانیوں کی کوشش سے ہی مکمل ہو جائے۔ انشاللہ
آمین!

Advertisements
julia rana solicitors london

تعارف:اعظم معراج کا تعلق رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ہے۔ وہ ایک فکری تحریک تحریک شناخت کے بانی رضا  کار اور 18کتب کے مصنف ہیں۔جن میں “پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار”،دھرتی جائے کیوں پرائے”پاکستان کے مسیحی معمار”شان سبزو سفید”“کئی خط اک متن” اور “شناخت نامہ”نمایاں ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply