سوشل میڈیا انسانیت کیلئے خطرناک قرار

عالمی ماہرین نے سوشل میڈیا کو انسانیت کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مختلف ممالک کے سائنسدانوں کے ایک گروپ نے مشترکہ تحقیقی مقالے میں سوشل میڈیا کو انسانیت کے لیے خطرناک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا پر انسانوں کے اجتماعی طرز عمل اور سوچ میں تبدیلی کو نہ سمجھا گیا تو یہ ٹیکنالوجی انسانیت اور انسانی تہذیت کو تباہ کر دے گی۔

ماہرین نے کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بدولت انسانوں کے باہمی رابطے نہ صرف بہت بڑھ چکے ہیں بلکہ ان کی پیچیدگی بھی ماضی میں انسانی سماج کی نسبت کئی گنا زیادہ ہوچکی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انسانی پیمانے پر ٹیکنالوجی کے اثرات نہ سمجھے گئے تو ہم آنے والے برسوں میں کسی غیر ارادی اور غیر متوقع تباہی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے کورونا وائرس کی غلط اور بے بنیاد خبروں کے وسیع تر پھیلاؤ اور اس پھیلاؤ سے برآمد ہونے والے سنگین نتائج کو اس امر کی تازہ ترین مثال کے طور پر پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم جدید ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے غیر ارادی، غیر متوقع اور منفی نتائج کا بڑے پیمانے پر سامنا کرسکتے ہیں جن میں انتخابی دھاندلی کے ساتھ ساتھ بیماری، پرتشدد انتہا پسندی، خشک سالی، نسل پرستی اور جنگی حالات تک شامل ہوسکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سائنسدانوں نے سوشل میڈیا کو مکمل طور پر غلط قرار نہیں دیا بلکہ مختلف مواقع پر سوشل میڈیا کے کردار کو سراہا بھی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply