• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سوات اور لوئر دیر کے سیلابی ریلے ‘منڈا ہیڈ ورکس’ کا پل بہا لے گئے

سوات اور لوئر دیر کے سیلابی ریلے ‘منڈا ہیڈ ورکس’ کا پل بہا لے گئے

خیبر پختونخوا میں سوات اور لوئر دیر کے سیلابی ریلے منڈا ہیڈ ورکس کا پل بہا لے گئے ، جس کے نتیجے میں ضلع چار سدہ کی تحصیل شب قدر اور تحصیل پڑانگ کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

ضلع چار سدہ میں علاقے کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے، جبکہ کچھ لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر موجود ہیں، سیلاب کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہورہا ہے، لوگ مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں ۔

چار سدہ میں خیالی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کےمقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی ہے، 2 لاکھ 10ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

اری گیشن فلڈ کنٹرول کا کہنا ہے کہ رات 2 سے 4 بجے کے درمیان 4 لاکھ کیوسک کا ریلا نوشہرہ سےگزرا۔

اری گیشن فلڈ کنٹرول کا مزید کہنا ہے کہ 1 لاکھ 15ہزار کیوسک پانی ورسک ڈیم سے دریائے کابل میں خارج کیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے رات گزار رہے ہیں، سیلاب متاثرین نے موٹروے پر پناہ لے لی ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply