• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری،اطالوی سفارتخانے کے لاکر روم سے ویزہ اسٹیکرز غائب

اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری،اطالوی سفارتخانے کے لاکر روم سے ویزہ اسٹیکرز غائب

ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہوئی ہے۔ نامعلوم افراد نے اطالوی سفارتخانے کے ویزہ لاکر روم سے ایک ہزار شینجن ویزہ سٹکرز چورائے ہیں۔

اطالوی سفیر نے وزارت خارجہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو جامع تحقیقات کے لیے ہنگامی خط ارسال کیا ہے۔

چوری شدہ 750 شینجن ویزہ سٹکرز کے سیریل نمبرز ITA041913251 تا ITA041914000‏ ہیں اور 250 ویزہ سٹکرز کے سیریل نمبرز ITA041915751 تا ITA041916000 ہیں۔

اطالوی سفارتخانے نے پاکستان کے تمام داخلی، خارجی راستوں پر سخت جانچ پڑتال کی استدعا کی ہے۔ پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ان سیریل نمبرز کے ساتھ ویزا حامل پاسپورٹس پر کڑی نظر رکھی جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حکام کا کہنا ہے کہ ایسے پاسپورٹس کے حامل افراد کو گرفتار کیا جائے جن پر چوری شدہ ویزہ اسٹیکرز کا نمبر درج ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply