• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان طالبان کی قید سےامریکی انجینئر کی بازیابی میں تعاون کرے گا

پاکستان طالبان کی قید سےامریکی انجینئر کی بازیابی میں تعاون کرے گا

پاکستان افغانستان میں مبینہ طور پر طالبان کی قید میں موجود امریکی انجینئر مارک فریکس کی بازیابی کے لیے تعاون کرے گا۔

پاکستانی سفارت خانے کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے ہمیشہ خیرسگالی کے طور پر تعاون کیا ہے اور کوئی فائدہ یا دباؤ نہیں ڈالا۔

اٹھاون سالہ سول انجینئر مارک فریکس کو جنوری 2020 میں کابل سے اغوا کیا گیا تھا جو اب تک لاپتہ ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان مارک فاریکس کے اہل خانہ کو دوبار یکجا کرنے کے لیے جو کردار ادا کرسکتا ہے، وہ ادا کرے گا۔

امریکی چینل اے بی سی نیوز کے مطابق چونکہ انجینئر مارک فریکس کے متعلق کوئی معلومات نہیں تو اس کی بازیابی کیلئے عسکری آپریشن کا آپشن ختم ہوجاتا ہے۔ امریکا جلد افغانستان نے انخلا کرنے والا تو انجیئر کی بازیابی اور بھی مشکل ہوگئی ہے۔
واشنگٹن کے لیے پہلے ہی کئی راستے مسدود ہوچکے ہیں کیوںکہ امریکی ملیٹری اور اسپیشل آپریشنز کے اہلکار بہت جلد افغانستان چھوڑ دیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں پاکستان سے تعاون حاصل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہ جاتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply