زمان پارک کے باہر ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکا

زمان پارک میں پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اس دوران زمان پارک کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پیٹرول بم پھینکے جارہے تھے ۔ اس دوران پیٹرول بم ٹرانسفارمر پر آگرا تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ کارکنوں کی منتشر کرنے کیلئے اس وقت زمان پارک کے باہر شیلنگ، واٹر کینن کا استعمال کیا جارہا ہے۔ 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔ جبکہ سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply