بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں سب سے مشکل کام تنہا رہنا ہے۔
کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد کنگنا رناوت نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کی جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
کنگنا رناوت نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کورونا وائرس کے دوران سب سے مشکل کام تنہائی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ اُنہوں نے منالی میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کی۔
خیال رہے کہ رواں ماہ 18 مئی کو کنگنا رناوت نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ اُنہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ’ہیلو، آج میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
کنگنا نے وائرس سے صحتیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اس بارے میں بہت کچھ کہنا چاہتی ہوں کہ میں نے کورونا وائرس کو کس طرح شکست دی لیکن مجھے کہا گیا ہے کہ کورونا فین کلب کو ناراض نہ کروں۔
واضح رہے کی 8 مئی کو کنگنا رناوت کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں