• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جھوٹ بولنے پر فیس بک کا ’آن لائن سزا‘دینے کا فیصلہ

جھوٹ بولنے پر فیس بک کا ’آن لائن سزا‘دینے کا فیصلہ

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے جھوٹ بولنے پر آن لائن سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جھوٹی خبریں اور معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو’آن لائن شرمندہ‘ کیا جائے گا۔ پوسٹ ڈیلیٹ نہیں ہوں گی بلکہ تمام صارفین کو ان کے جھوٹے ہونے کا پیغام دیا جائے گا۔

فیس بک کے مطابق جو سوشل میڈیا اکاؤنٹس باقاعدگی سے غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلاتے ہیں، اب ان کی پوسٹس کو ہٹانے کے بجائے ان پر لیبل لگا کر صارفین کو خبردار کیا جائے گا۔ تاکہ وہ ان پر یقین نہ کریں۔

جھوٹ پھیلانے والے انفرادی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو’سزا دینے‘ کےلیےدوسرے صارفین کو ان اکاؤنٹس کی پوسٹس کم دکھائی دیں گی۔

فیس بُک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھوٹ پر مبنی پوسٹس ڈیلیٹ کرنا اس مسئلے کا مؤثر حل ثابت نہیں ہوا، لہذا ماہرانہ مشوروں کے بعد نوٹی فکیشن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جن گروپس میں غلط معلومات والی پوسٹس اکثر لگائی جاتی ہیں وہاں جانے سے آپ کو ایک نوٹی فکیشن آجائے گا جس کے ذریعے آپ کو خبردار کیا جائے گا کہ یہ کاؤنٹ/ پیج/ گروپ باقاعدگی سے غلط معلومات پیش کرتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply