“ہمیں چاہیے کم از کم آج کے دن مزدوروں کو بخش دیں ،لیکن ہم لوگوں میں احساس نام کی کوئی شے نہیں۔ آج تو لوگ اپنے گھر کے کام خود اپنے ہاتھ سے کام کریں۔”
وزیر صاحب یکم مئی کی چھٹی مناتے ہوئے گھر سے ہی فون پر ٹی وی انٹرویو میں گویا تھے۔
“پھر تو آج مجھے بھی چھٹی ہے، باہر کہیں چلتے ہیں”، فون ختم ہوتے ہی بیگم وزیر نے فرمائش کی۔
صاحب؟ آج پہلی ہے۔ تنخواہ مل جائے گی؟
Advertisements
“شرفو تو گاڑی نکال! بڑا ہڈحرام ہے۔ کام کرتا نہیں اور تنخواہ مانگنے آجاتا ہے۔ چل دفع ہو۔”
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں