ایک دن قائد اعظم رح کے ساتھ(اختصاریہ)۔۔شاہد محمود

چند سال قبل جب وکالتی حیاتی میں عدالتی امور کی انجام دہی کے لئے عدالت عالیہ کی طرف رواں دواں تھا تو راستے میں ایک باوقار شخصیت وکلا کا لباس زیب تن کیے ٹہلتی ہوئی نظر آئی۔ گاڑی روک کر بصد ادب پوچھا سر آپ اپنی گاڑی کا انتظار کر رہے ہیں کیا؟

اس شخصیت نے جب چہرہ اٹھا کر میری طرف دیکھا تو وہ قائد اعظم رح تھے۔

میں تو جیسے منمنا کر ہی رہ گیا ۔۔۔ سر آپ یہاں؟

قائد گویا ہوئے، جی ! میں نے سوچا وقت کے ساتھ سفر کر کے اپنی وکیل برادری کے احوال دیکھ آؤں کہ میرے دوست ایڈووکیٹ اقبال رح نے پاکستان کا خواب دیکھا تھا اور اللہ کریم نے مجھ ایڈووکیٹ محمد علی جناح کو سعادت بخشی کہ اقبال کے خواب کو تعبیر بخشنے کے لئے مسلمانان برصغیر کے ساتھ مل کر جدوجہد کی اور یہ پاک وطن وجود میں آیا ۔۔تو  آج میں نے سوچا کہ پاکستان کے وکلاء سے ملاقات کروں اور جانوں کہ اب میری وکلاء برادری   پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے کیا کر رہی ہے؟

یہ سننا تھا کہ میرے پسینے چھوٹ گئے اور مجھے شرم سے نظریں جھکائے کھڑا دیکھا تو قائد نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا اور میری آنکھ کھل گئی ۔۔تو جانا کہ میں خواب دیکھ رہا تھا ۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

مگر اس خواب نے میری اور میرے بہت سے وکلاء دوست جن کو میں نے اس خواب کی بابت بتایا تھا ان کی زندگی بدل دی اور ہم نے اس پاک وطن کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرنا شروع کر دیا۔ الحمدللہ ۔

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ