• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • بادبان۔ ٹمٹماتے چراغوں کی داستان ۔ قارئین کے نام پیغام۔۔۔محمد خان چوہدری

بادبان۔ ٹمٹماتے چراغوں کی داستان ۔ قارئین کے نام پیغام۔۔۔محمد خان چوہدری

یہ داستان سالٹ رینج کے علاقے کے سربرآوردہ معزز خاندانوں کے ایک صدی پر محیط متنازعہ واقعات، رسوم و روایات کی کہانی ہے، لوگ راجہ، چوہدری سردار ، ملک اور قاضی کیوں کہلاتے ہیں، سادات کے شرف کے  پیچھے کیا عوامل ہیں ۔انسانی رشتوں سے جڑے جذبات کا بیان بھی ہے۔
عائلی اور خاندانی اطوار ، سماجی بندھن، اولاد اور والدین کے رویئے زیر بحث ہیں۔۔۔علاقے کے جغرافیہ کی وجہ سے بنی تاریخ کے چند پہلو پر کچھ اظہار ہے۔ملازمت، کاروبار، زمینداری سے پنجاب میں آباد کاری، نقل مکانی جیسے معاشرتی امور سے جڑی جزئیات پر بھی بات ہوتی ہے۔

لیکن بنیادی پہلو ادھیڑ عمر باپ اور نوجوان ہوتے بیٹے کے باہمی روابط کے حقائق کو آشکار کرنا، ان کے مد و جذر جاننا ہے۔
یہاں مکالمہ پہ  اور چکوال دھن کہون اخبار میں تیرہ قسطیں چھپ چکی ہیں۔راقم نہ کوئی  ادیب ہے نہ لکھاری،اتفاق سے ان ابلاغ میں وارد ہو گیا، چند کہانیاں لکھ ڈالیں، پذیرائی  ملی ، حوصلہ افزائی
سے ہمت پیدا ہوئی ، تو زندگی کے تجربہ اور یاداشت سے یہ کاوش جاری ہے۔

زیر تالیف قسط روک کے ان گزارشات کی غرض یہ ہے کہ ۔۔۔
ذاتی زندگی کے واقعات کو تمثیل کرنا آسان کام ہرگز نہیں ۔۔افسانہ بنایا جا سکتا ہے کہانی لکھی جاتی ہے کہ وہ سب تصوراتی بیان ہے،لیکن جو حقیقت میں ہوا، دیکھا، بھگتا اسے ماضی کے خانہ یاد میں جا کر دوبارہ جاگزیں کرتے لفظ پہنا کے لکھنا مشکل اس لئے ہے کہ حقائق بدلے نہیں  جاتے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امید ہے قارئین کرام اگلی قسطیں ۔۔ داستان ہوش ربا۔۔ سمجھ کے نہیں،بلکہ کاروان ِ زیست میں گزرے سبق آموز واقعات کی افسانوی تشکیل جان کے پڑھیں گے۔ کہیں جھول ، بھول چوک لگے تو نشاندہی بھی فرمائیں گے۔کیونکہ یہ کہانی سب کی ہے اور آپ کی بھی ہے یا ہو سکتی ہے۔
داعی  الخیر۔ محمدخان

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply