انصاف میں جلدبازی انصاف کو دفن کردیتی ہے، چیف جسٹس

لاہور(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ عدالت میں مقدمات کی پیروی کے لیے مناسب وقت نہ دینا بہترین انصاف نہیں جبکہ انصاف میں جلدی کرنا انصاف کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔لاہور میں دوسری پنجاب خواتین ججز کانفرنس کے اختتامی سیشن میں “انصاف تک رسائی میں بہتری” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف میں جلد بازی کرنا ہی انصاف دفن کرنے کے مترادف ہے۔پاکستان میں عدالتی نظام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کو اپنے مقدمے کی پیروی کے لیے مناسب وقت نہ دیا گیا اور ہماری دلچسپی صرف اعداد و شمار میں رہی تو یہ بہترین انصاف نہیں ہوگا۔چیف جسٹس نے تقریب کے دوران خطاب میں کہا کہ پاکستان کے آئین کے تحت ملک کے ہرشہری کے لیے قانون یکساں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ کرتے وقت جج صاحبان قانون کو مدنظر رکھنے کے پابند ہیں اور کسی جج کے پاس اختیارات استعمال کرتے ہوئے غلط فیصلہ دینے کا اختیار موجود نہیں ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں لہٰذا عدالتی فیصلوں میں معیار واضح طور پر برقرار رہنا چاہیے۔خواتین کے حولے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی علاقوں میں خواتین کو ان کے حقوق نہیں مل رہے اس لیے ایسا نظام بنانا ہوگا جہاں خواتین آسانی سے اپنے مسئلے بیان کر سکیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے بہترین تقریب منعقد کرنے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعریف کی۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو عدالتی شعبے میں مشکلات کا سامنا ہے جسے دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply