• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ میں ساڑھے چار ہزار جعلی این جی اوز کا انکشاف، رجسٹریشن منسوخ کرنیکا فیصلہ

سندھ میں ساڑھے چار ہزار جعلی این جی اوز کا انکشاف، رجسٹریشن منسوخ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں ساڑھے چار ہزار جعلی این جی اوز کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے جعلی انجمنوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز کے مطابق سندھ میں ساڑھے چار ہزار جعلی این جی اوز کا پتہ چلا ہے اور اتنی زیادہ تعداد میں این جی اوز کے جعلی ہونے کے انکشاف نے انہیں حیران کر دیا ہے، لہٰذا انہوں نے جعلی غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شمیم ممتاز نے کہا کہ صوبے کی تمام این جی اوز کو آڈٹ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم 6000 سے زائد این جی اوز کا کوئی سراغ نہیں ملا، این جی اوز نے اکاؤنٹس کا آڈٹ کرایا نہ ہی سرٹیفیکٹ کی تجدید کرائی۔ مشیر سماجی بہبود نے انکشاف کیا کہ این جی اوز کے ایڈریس بھی جعلی نکلے اور ان کے پتے پر بھیجے گئے تمام خطوط واپس آگئے، ساڑھے چار ہزار این جی اوز نے رجسٹریشن کے بعد محکمے سے کوئی رابطہ ہی نہیں کیا، جس کے بعد ہمیں شک ہوا اور ہم نے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا، لہٰذا اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا، جس میں این جی اوز کے آڈٹ کا فیصلہ ہوا۔ تحقیقات کرنے کے بعد این جی اوز کے جعلی ہونے کے انکشافات اور اپیکس کمیٹی نے محکمہ سماجی بہبود کو جگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے حتمی نوٹس کے بعد ساڑھے چار ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن ختم کر دی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply