• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کی پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر کڑی تنقید

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کی پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر کڑی تنقید

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ جو لیڈر بنا بیٹھا ہے وہ تو ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے سے منع کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت الیکشن مہم چلانی چاہیئے، عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی حکمت سمجھ سے بالاتر ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply