• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • سردیوں میں محدود سرمائے سے شروع ہونے والے کاروبار۔۔شاہد محمود

سردیوں میں محدود سرمائے سے شروع ہونے والے کاروبار۔۔شاہد محمود

سردیوں میں پانچ ہزار سے بیس ہزار تک کے سرمایہ اور محنت سے شروع کئے جا سکنے والے بزنس آئیڈیاز جن میں سے کچھ پر میں خود عمل کر چکا ہوں اور کچھ پر کر بھی رہا ہوں۔
ان میں سے بہت سے کام آن لائن ہو سکتے ہیں۔ میں چونکہ وہیل چیئر پر ہوں تو میرا سارا کام ہی آن لائن ہے، الحمدللہ ۔
1۔ مچھلی کچی، مچھلی منڈی سے لا کر فروخت کرنا
2۔ مچھلی صاف کر کے گھر پر میرینیٹ کی ہوئی فروخت کرنا
3۔ مچھلی گرل یا فرائی یا سالن یا فنگر فش فروخت کرنا (الحمدللہ بنا کر فروخت کرتا رہا ہوں)
4۔ گھر پر گاجر کا حلوہ بنا کر فروخت کرنا (الحمدللہ بنا کر فروخت کرتا رہا ہوں)
5۔ گھر پر ساگ و مکئی کی روٹی بنا کر فروخت کرنا (الحمدللہ بنا کر فروخت کرتا رہا ہوں)
6۔ گھر پر خالص دیسی گھی بنا کر فروخت کرنا (الحمدللہ اب بھی فروخت کرتا ہوں)
7۔ پنجیری بنا کر فروخت کرنا (الحمدللہ میں بھی کرتا ہوں)
8۔ السی / چاول وغیرہ کی پینیاں بنا کر فروخت کرنا (الحمدللہ میں بھی فروخت کرتا ہوں)
9۔ دال یا ڈرائی فروٹ کی گچک بنا کر فروخت کرنا
10۔ گاجر کا مربہ (الحمدللہ اب بھی فروخت کرتا ہوں)
11۔ سیب کا مربہ (الحمدللہ اب بھی فروخت کرتا ہوں)
12۔ سیب کا جیم (الحمدللہ اب بھی فروخت کرتا ہوں)
13۔ انجیر کا جیم (الحمدللہ اب بھی فروخت کرتا ہوں)
14۔ کھجور کا حلوہ (الحمدللہ بنا کر فروخت کرتا رہا ہوں)
15۔ انجیر کا حلوہ
16۔ دال کا حلوہ (الحمدللہ بنا کر فروخت کرتا رہا ہوں)
17۔ بیسن کا حلوہ
18۔ ہاتھ کی بنی اونی چیزیں آرڈر پر سوئیٹر ٹوپی دستانے موزے وغیرہ بنا کر فروخت کرنا
19۔ سہانجنے کی مولی moringa roots کا اچار (الحمدللہ اب بھی فروخت کرتا ہوں)
20۔ سردیوں کی مکس سبزیوں کا اچار (الحمدللہ بنا کر فروخت کرتا رہا ہوں)
21۔ مشروب مشرق کانجی (کالی گاجر یا چقندر سے بنتی ہے)
22۔ حلیم (الحمدللہ بنا کر فروخت کرتا رہا ہوں)
23۔ شامی کباب (الحمدللہ بنا کر فروخت کرتا رہا ہوں)
24۔ سیخ کباب
25۔ چپلی کباب
26۔ کوفتے
27۔ برگر پیٹیز
28۔ نگٹس
29۔ منی پیزا
30۔ سینڈوچ
31۔ اسکول / دفتر کے لئے لنچ بکس
32۔ سلائی / کڑھائی کا کام
33۔ کچھ خواتین گھر پر نمکو و مکس ڈرائی فروٹ بنا کر بھی فروخت کرتی ہیں
34۔ آرڈر پر سبزیاں منگوا کر دھو صاف کر کے کاٹ کر seal pack کر کے فروخت کرنا
35۔ مختلف مصالحے جیسے بریانی مصالحہ، قورمہ مصالحہ، حلیم مصالحہ، مچھلی مصالحہ، تکہ مصالحہ وغیرہ گھر پر بنا کر فروخت کرنا
36۔ سوپ / یخنی فروخت کرنا
37۔ شکرقندی / سنگھاڑے ابال کر فروخت کرنا
38۔ ادرک لہسن کا پیسٹ گھر پر بنا کر فروخت کرنا
39۔ ٹماٹر پیوری گھر میں بنا کر فروخت کرنا
40۔ لہسن و سرخ مرچوں کی چٹنی گھر پر بنا کر فروخت کرنا
41۔ جس بھی چٹنی کا آرڈر ملے وہ گھر پر بنا کر فروخت کرنا (الحمدللہ بنا کر فروخت کرتا رہا ہوں)
42۔ سیب کا سرکہ گھر ہر بنا کر فروخت کرنا
43۔ بادام خشخاش کا حلوہ بنا کر فروخت کرنا
44۔ انڈوں کا حلوہ بنا کر فروخت کرنا
45۔ سوہن حلوہ / حبشی حلوہ بنا کر فروخت کرنا
46۔ کشمیری چائے یا کشمیری چائے کا قہوہ بنا کر فروخت کرنا
47۔ سردیوں میں برف باری دکھانے کے لئے ٹور پلان / ارینج کرنا
48۔ کشمیری ہریسہ گھر بنا کر فروخت کرنا (الحمدللہ بنا کر فروخت کرتا رہا ہوں)
49۔ دیسی مرغیاں پالی ہوں یا آپ کے علاقے میں دستیاب ہوں وہ یا ان کا گوشت فروخت کرنا
50۔ دیسی انڈے فروخت کرنا
51۔ آپ کے علاقے میں گڑ / شکر بنتی ہے تو بغیر رنگ کاٹ / کیمیکل کے گڑ / شکر بنوا کر فروخت کرنا
52۔ گری بادام میوہ جات یعنی ڈرائی فروٹس والا گڑ بنوا کر فروخت کرنا
53۔ شمالی علاقہ جات یا پھلوں کے علاقے میں ہیں تو جیم بنا کر یا پھل خشک کر کے فروخت کرنا
54۔ اگر آپ کے پاس گائے بھینسیں ہیں تو بائیو گیس پلانٹ لگا کر بائیو گیس فروخت کرنا
55۔ مکئی کے سٹے کو تو بیشمار طریقوں سے فروخت کیا جا سکتا ہے۔
باقی آپ سب احباب بھی اپنے تجربات و مشاہدات کی روشنی میں اس لسٹ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
دعا گو، طالب دعا شاہد محمود

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply