• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • اسٹیٹ ایجنٹ کا کھتارس(بغیر فیشل کے تصویر میں چمک)۔۔اعظم معراج

اسٹیٹ ایجنٹ کا کھتارس(بغیر فیشل کے تصویر میں چمک)۔۔اعظم معراج

پارٹی چیئرمین آکسفورڈین،وزیراعلیٰ  اسٹینفوڈ کا ریونیو منسٹر امین فہیم جیسے نفیس انسان کا پڑھا لکھا پوتا سیکریٹری ریونیو بھی یقیناً پڑھا لکھا ہوگا۔ شہر بھر میں دسیوں اسٹیٹ ایجنٹس کی انجمنیں ،جن کا ہر لیڈر چی اور نیلسن کے ہم پلہ روز ملاقاتیں،کیا ان ملاقاتوں میں سندھ کا ریونیو بڑھانے،لوگوں کو بلیک میلنگ سے بچانے، کاروبار میں شفافیت اور تیزی لانے کے لئے جائیداد کی رجسٹری جو کہ نارمل حالات میں ایک سال،ارجنٹ چھ مہینے، موسٹ ارجنٹ ایک مہینے میں ملتی ہے۔ اور یہ سارے ارجنٹ غیر سرکاری ہی ہیں۔کیا اس نظام کو بہتر نہیں بنایا جاسکتا؟۔مثلاً تین دن میں رجسٹری حاصل کرنے کی اتنی سرکاری فیس ، سات دن میں اتنی سرکاری فیس،دس دن میں اتنی سرکاری فیس،اور مہینے بھر نارمل فیس۔

کرنا کیا ہوتا ہے۔زمین جائیداد رجسٹر ہوئی وہاں سے مائیکرو فلمنگ کے لئے لی  گئی یعنی دو جگہ رجسٹر ہوئی ،لانا لے جانا اور مالک کو دینا ۔ایف اے ٹی ایف کے بعد حکمرانوں کو عوام کو سہولتیں دے کر حکومتوں کے لئے جائز آمدنی کے ذرائع کا سوچنا چاہیے اور اسٹیک ہولڈرز کو انھیں تصاویر کھنچوانے سے پہلے یہ سب مناسب الفاظ میں انکے مفاد میں بتانا چاہیے۔

اس میں نہ چی کی طرح گولی کھانے کی ضرورت نہ نیلسن کی طرح جیل کاٹنے کی ،آپ کی انسان ہونے کی ذمہ داری اپنے عقیدے کا فرض پورا   ،اپنی حب الوطنی کا جذبہ بھی مہمیز،آپ کی اپنے پیشے سے وفاداری بھی قائم، پیشے پر فخر میں اضافہ بھی   کریں ۔ حکومت کو ان کا فائدہ سلیقے سے دکھانا، یقین مانیے اس طرح کی ملاقات کے بعد والی تصاویر میں چہرے کی چمک مہنگے سے مہنگے فیشل سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ حکومت مانے نہ مانے آپ یہ کرکے تو دیکھیں۔اور ہاں پیشہ وارنہ خدمات بیچنے والے پیشہ ورں کی انجمنیں اسی طرح کی سفارشات حکمرانوں اور اداروں کو دیتی ہیں ۔مثلا ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مارکیٹنگ ایسویشن، آرکیٹکٹ ایسوشن ودیگر ایسوسی ایسوشن۔۔ہاں شوگر ملز ایسوشن اور ایسی دیگر ایسوسی ایشن کے ایجنڈے اور ہوتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تعارف:اعظم معراج پیشے کے اعتبار سے اسٹیٹ ایجنٹ ہیں ۔15 کتابوں کے مصنف ہیںِ نمایاں  تابوں میں پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار، دھرتی جائے کیوں، شناخت نامہ، کئی خط ایک متن پاکستان کے مسیحی معمار ،شان سبز وسفید شامل ہیں۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔