• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی آئی اے کا امریکا کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور

پی آئی اے کا امریکا کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مالی بحران کے باعث امریکا کیلئے فلائٹ آپریشنز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پی آئی اے ریزرویشن سسٹم میں 31 اکتوبر کے بعد امریکا کیلئے بکنگ نہیں کی جا رہی۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ امریکا کیلئے فلائٹس کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں، جبکہ مسافروں کی کمی اور مالی نقصان سے بچنے کیلئے امریکا کیلئے بعض مشترکہ فلائٹس کا انتظام کر رہے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئرلائن 1961ء سے امریکا کے 4 شہروں کیلئے ایک ہفتے میں 5 پروازیں بلاتعطل جاری رکھے ہوئے تھی، جس کو اب مالی بحران کی وجہ سے کم کرکے ایک ہفتے میں 2 کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب پی آئی اے حکام نومبر کے بعد امریکا کیلئے فلائٹ آپریشن کو بند کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں، پی آئی اے ریزرویشن سسٹم میں 31 اکتوبر کے بعد امریکا کیلئے بکنگ نہیں کی جا رہی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply