قوم سڑکوں پہ نکلنے کیلئے دوبارہ تیار رہے، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 2018 میں پورے پاکستان میں تبدیلی کا انقلاب آئے گا، قوم تیار ہوجائے لگتا ہے دوبارہ سڑکوں پر نکلنا پڑے گا۔ بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی اسمبلی نے قانون منظور کیا ہے، جس کے تحت چور، ڈاکو اور جھوٹا شخص پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے۔ نواز شریف نے اس ملک پر صرف یہ ظلم نہیں کیا کہ پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے اور ملک کے ادارے تباہ کردیے، بلکہ نواز شریف نے سب سے بڑا ظلم یہ کیا کہ قوم کی اخلاقیات کو تباہ اور قدریں پامال کردیں، قومیں بمباری اور جنگ میں شکست سے نہیں بلکہ اخلاقی شکست سے تباہ ہوتی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مسلمان ہمیشہ نبی (ص) کی مثال کی تقلید کرتا ہے، حضور (ص) نے مدینہ کی مثالی ریاست قائم کی اور پھر پوری دنیا میں عروج حاصل کیا، نبی (ص) نے قوم کے کردار کو ٹھیک کیا، لوگوں کو حق و سچ پر کھڑا کیا، اپنے کردار سے قوم کا کردار بلند کیا۔ مسلمان 700 سال تک دنیا کی سپر پاور رہے، دنیا میں عروج حاصل کرنے کے لیے قوم کو اپنا کردار ٹھیک کرنا پڑتا ہے، جب کہ جس کے لیڈر صادق و امین ہوتے ہیں وہ قوم عظیم بنتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply