اسلام آباد: پاکستان کے معروف اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ میں گردش کرتی اس خبر کی تفصیلات کے مطابق یکم جنوری 2018 کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے سیکٹر وائے میں واقع ایک گھر میں عمران خان کا نکاح پڑھایا گیا۔عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کو کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا۔ اس سے قبل ریحام خان اور عمران خان کا نکاح بھی مفتی سعید نے ہی پڑھایا تھا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے ایک دوست کی رہائش پر عمران خان کے نکاح کا انعقاد کیا گیا۔
جبکہ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اس رپورٹ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے کلین چٹ ملنے کی وجہ سے خان کے ناقدین ان پر کرپشن کا الزام عائد نہیں کر سکتے، اس لئے ان کی شادی کے حوالے سے کہانیاں بنا رہے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں