نواز شریف پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم نواز شریف پیر کو دوسری مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ ان کے خلاف دائر 3 نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ نیب حکام نے عدالت سے نوازشریف پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی تاہم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کرنے اور ناقابل ضمانت وارنٹ کے اجراءکی استدعا پر اعتراض کیا۔ نواز شریف پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔ حاضری سے استثنا  کی درخواست پر بحث نہ ہو سکی ۔عدالت نے 9 اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا ۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply