کوئین کمیلا پارکر کو دوبارہ کورونا ہوگیا

برطانوی بادشاہ چالس سوم کی اہلیہ کوئین کنسورٹ کُمیلا پارکر کورونا کے مرض میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ کے مطابق کنسورٹ ملکہ کُمیلا پارکر کو کچھ روز سے زکام کی شکایت تھی جس پر ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا۔اس حوالے سے برمنگھم پیلس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکر کورونا میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کے بعد ان کی تمام عوامی مصروفیات کو ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکہ کی عوامی مصروفیات کا نیا شیڈول ایک ہفتے کے بعد جاری کیا جائے گا۔کمیلا پارکر اس سے قبل گزشتہ سال بھی کورونا میں مبتلا ہوچکی تھیں جب کہ کنگ چارلس بھی تخت نشین ہونے سے قبل گزشتہ سال اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ 2019 میں ظاہر ہونے والا عالمی وبائی مرض کورونا ایک بار پھر دنیا میں سر اٹھا رہا ہے۔ پڑوسی ممالک چائنا، بھارت سمیت روس اور دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا کیسز میں اچانک اضافے نے اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply