پاکستان نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، میزائل حملے سعودی عرب اور خطے کے امن کیلئے بھی خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے سرحدی شہر جزان پر یمنی حوثی باغیوں کے حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔
Advertisements

حوثیوں کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک سعودی اور ایک یمنی شہری شامل ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں