واہ کینٹ میں داعش کی وال چاکنگ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جھنڈا لہرائے جانے کے واقعے کے بعد اب داعش نے مبینہ طور پر واہ کینٹ کے انتہائی حساس علاقے میں ٹریفک سائن بورڈز پر وال چاکنگ کردی ہے۔خیال رہے کہ 5 روز قبل اسلام آباد میں داعش کا جھنڈا لہرا دیا گیا تھا جبکہ اس کے بعد ایک مقامی کالعدم تنظیم نے شہر کے الیکٹرک پولز پر وال چاکنگ کی تھی، تاہم گذشتہ روز پاکستان آرڈینس فیکٹری واہ کینٹ کے انتہائی حساس علاقے میں ٹریفک سائن بورڈز پر مبینہ طور پر داعش کے نام کی چاکنگ کردی گئی۔وفاقی دارالحکومت میں داعش کا جھنڈا لہرائے جانے کے واقعے پر ناصرف قانون نافذ کرنے والے ادارے بلکہ سیاسی سرکل نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد میں عالمی کالعدم تنظیم داعش کا جھنڈا لگائے جانے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئی تھیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کی تھی۔رواں ہفتے میں ہی جمعرات کے روز کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان (ایس ایس پی) کی چاکنگ واہ کینٹ کے علاقے میں الیکٹرک پولز پر کی گئی بعد ازاں محلہ صادق آباد میں ٹریفک پولز پر داعش کی چاکنگ کردی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply