وزارت داخلہ کی ملی مسلم لیگ پر پابندی کی تجویز

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ(ایم ایم ایل) پر پابندی لگانے کی تجویز دے دی۔خیال رہے کہ ملی مسلم لیگ پر الزام ہے کہ اسے کالعدم جماعت الدعوۃکے نظر بند امیر حافظ سعید کی پشت پناہی حاصل ہے جن پر 2008 کے ممبئی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام لگایا جاتا ہے اور ان کے سر کی قمیت ایک کروڑ ڈالر مقرر ہے۔ملی مسلم لیگ پر پابندی لگانے کے اقدام کا مقصد بظاہر شدت پسندوں کو آئندہ سال ہونے والے الیکشن کے دوران ملک کی مرکزی سیاست سے دور رکھنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ای سی پی کے ترجمان ہارون شنواری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملی مسلم لیگ کے معاملے کو 11 اکتوبر کو دیکھے گا، اس روز اسلام آباد میں کمیشن کا 5 رکنی پینل ایک ملاقات میں اس حوالے سے فیصلہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم ایل کی رجسٹریشن کا معاملہ کمیشن میں التوا کا شکار ہے لیکن وزارت داخلہ نے پارٹی کے دہشت گردوں سے تعلقات کے باعث اس کی رجسٹریشن کی مخالفت کردی۔ای سی پی ترجمان کا کہنا تھا کہ ’اب تک، ملی مسلم لیگ کو رجسٹر نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت نے رواں ہفتے کمیشن کو بتایا تھا کہ ایم ایم ایل کے کالعدم لشکر طیبہ کے دہشت گرد گروپ کے ساتھ روابط ہیں جس کی بنیاد حافظ سعید نے رکھی تھی۔تاہم ایم ایم ایل نے ایک جاری بیان میں دہشت گرد گروپ کے ساتھ روابط کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ’بس یا ٹرک نہیں، جسے رجسٹریشن کی ضرورت ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply