• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹوئٹرپر جعلی اکاؤنٹس کی بھرمار، 8 ڈالر کابلیو ٹک سبسکرپشن پلان روک دیا گیا

ٹوئٹرپر جعلی اکاؤنٹس کی بھرمار، 8 ڈالر کابلیو ٹک سبسکرپشن پلان روک دیا گیا

ٹوئٹر نے 8 ڈالر ماہانہ فیس کے بدلےتصدیق شدہ اکاؤنٹس کا بلیو ٹک حاصل کرنے کا پلان عارضہ طور پر روک دیا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے 8 ڈالر بلیو ٹک سبسکرپشن پلان جاری کرتے ہی ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹس کی بھر مار لگ گئی۔ رواں ہفتے پلان متعارف کیے جانے کے بعد ہر اس صارف کو بلیو ٹک دیا جارہا ہے جو ماہانہ 8 ڈالر ادا کرے گا۔

رواں ہفتے کے دوران جعلی اکاونٹس کی یلغار نے ٹوئٹر انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا جس کی وجہ سے ٹوئٹر نے ایک ہی ہفتے بعد 8 ڈالر بلیو چیک سبسکرپشن پلان کو عاضی طور پر بند کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹس کی تعداد میں اس قدر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کہ انتظامیہ کو جمعہ کے دن کئی لوگوں کو الگ سے آفیشل بیج بھی جاری کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلیو ٹک تصدیق کے بعد مشہور لوگوں جیسے سیاستدان، سوبز اسٹارز ، معروف کمپنیوں، سرکاری اداروں ، صحافیوں وغیرہ کو جاری کیا جاتا تھا۔

ایلون مسک کی جانب سے نیا پلان متعارف کروانے کے بعد فیس کے عوض ہر کسی کو بلیو ٹک جاری کیا جارہا ہے۔ جس کے نتیجے میں کئی جعلی اکاونٹس نے بلیو ٹک حاصل کیا ہے ۔ ایسے جعلی اکاونٹس میں ایلون مسک اور ٹیسلا کمپنی کے جعلی اکاونٹس بھی شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے کمپنی کی آمدن بڑھانے کے لیے 8 ڈالر بلیو ٹک سبسکرپشن پلان جاری کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply