شکر، عملی شکر و توبہ اور عملی توبہ(اختصاریہ)۔۔شاہد محمود

اللہ کریم کا شکر ہے کہ دنیا میں ہر لمحہ وقوع پذیر ہونے والے حادثات، بیماریوں و ناگہانی آفات و بلیات سے ہمیں محفوظ رکھا ہوا ہے۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ جو لوگ کسی بھی قسم کی پریشانی، بیماری یا دکھ درد کا شکار ہیں انہیں اپنی رحمت کے صدقے صحت و سکون عطاء فرمائے اور ان کی پریشانیوں کو راحتوں میں بدل دے اور ان کے غم و اندوہ کا بہترین نعم البدل انہیں عطاء فرمائے آمین۔

اور شکر کا عملی مفہوم یہ ہے کہ ہم اللہ کریم کے   عطاء کردہ وقت، صلاحیتوں اور وسائل کو پریشان حال ساتھی انسانوں اور مخلوقات کی خدمت میں لگا دیں اور لوگوں کی زندگیوں میں دکھوں کے جو اندھیرے ہیں ان کو اپنی خدمت سے اجالوں میں، خوشیوں میں، راحتوں میں بدلنے کی کوشش کریں۔

اللہ کریم کے حضور اپنی کوتاہیوں اور گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے دعا ہے کہ ہمیں ہمارے گناہوں کے عتاب سے اپنی ستارالعیوبی اور رحمت کے صدقے محفوظ و مامون رکھے آمین ثم آمین۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اور عملی توبہ یہ ہے کہ ہم اگر کسی کی حق تلفی، پریشانی یا کسی بھی قسم کے نقصان و دل آزاری کا باعث بنے ہیں تو ہم اس کی عملی طور پر تلافی کریں، نقصان پورا کریں اور دل آزاری کی معافی مانگ لیں۔
اللہ کریم ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین۔

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply