کراچی میں پولیس مقابلہ،چھ دہشتگرد ہلاک

کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی کے علاقے سچل میں مقابلے کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی ملیر کراچی راؤانوار کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی اور دستی بم بھی پھینکے۔ جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔ 3 خودکش جیکٹیں،اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ۔ محرم الحرام میں کارروائی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی۔راؤ انور کے مطابق علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply