• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کا رویہ کورونا کیخلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، شہباز شریف

عمران خان کا رویہ کورونا کیخلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، شہباز شریف

لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا رویہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پنجاب میں بڑی تباہی دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیسٹ نہ کرنے کے فیصلے سے قوم کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں، ٹیسٹنگ اور اسکریننگ سے متعلق تمام ڈیٹا سامنے لایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا کے متاثرین، ٹیسٹ اور اسکریننگ کےاعداد و شمار چھپانا جرم ہے اور اس کا حل بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور اسپتالوں سے الگ قرنطینہ سینٹرز کا قیام ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا رویہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 18 ہو چکی ہے جبکہ ایک ہزار 600 سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply