• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا وائرس، حکومت سندھ نے مستحق خاندانوں کو رقوم فراہم کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا

کورونا وائرس، حکومت سندھ نے مستحق خاندانوں کو رقوم فراہم کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مستحق خاندانوں کو رقوم فراہمی کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، سندھ حکومت نے مستحق خاندانوں کے لیے موبائل رجسٹریشن سسٹم لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس طریقہ کار کے تحت ضرورت مند خاندان کے ایک فرد کو موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے رجسٹر کیا جائے گا، شناختی کارڈ کے ذریعے خاندان کو رجسٹر کر کے رقم دی جائے گی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رقوم کی ادائیگی کے لیے نجی موبائل کمپنی کی کیش ایپ استعمال کی جائے گی۔

اس سلسلے میں نادرا، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایف آئی اے سے خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، اگر کسی شخص کے اکاؤنٹ میں 10 ہزار سے زائد رقم ہوئی تو وہ مستحق نہیں قرار پائے گا۔ حج، عمرہ کے علاوہ بیرون ملک سفر کی تفصیلات بھی حاصل کی جائیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ادھر آج اے آر وائی نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہر غریب تک راشن پہنچانا ایک مشکل کام ہے، میں کرونا وائرس کی تشخیص کے باعث کام نہیں کر پا رہا، میرے ساتھ جو لوگ کام کر رہے تھے وہ بھی قرنطینہ میں چلے گئے، ہم کوشش کر رہے ہیں پہلے ضرورت مند افراد کا ڈیٹا حاصل کر لیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply