• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • اپ ورک یا فائیور ؟ فری لانسنگ کا آغاز کہاں سے کریں۔۔۔۔رحیم بلوچ

اپ ورک یا فائیور ؟ فری لانسنگ کا آغاز کہاں سے کریں۔۔۔۔رحیم بلوچ

فری لانسنگ کے متعلق پچھلی تحریر پر کچھ لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ وہ ابتدائی طور پر کس پلیٹ فارم سے شروع کریں ؟ اس حوالے سے تفصیلی تحریر حاضر ہے اسے پڑھ کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ کےلیے کونسا پلیٹ فارم بہتر ہے ۔

پچھلی تحریر فری لانسنگ کیا کیوں کیسے ؟

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ فری لانسنگ ویب سائٹس میں فائیور اور اپ ورک سر فہرست ہیں۔ اس کے علاوہ فری لانسر ڈاٹ کام اور پیپل پر ڈاٹ کام کے ساتھ ساتھ سینکڑوں پلیٹ فارم موجود ہیں۔ آج کی تحریر میں ہم صرف فائیور اور اپ ورک کا موازنہ کریں گے۔

سب سے پہلے تو میں فائیور کا ذکر کروں گا کیونکہ اپ ورک پر میرا تجربہ کچھ خاص نہیں رہا جس کی وجوہات آگے بیان کروں گا۔ فائیور چونکہ انگریزی لفظ فائیو یعنی پانچ سے نکلا ہے اور شروع شروع میں فائیور پر ہر کام پانچ ڈالر کا ہوتا تھا لیکن اب ہر کام کے لیے مناسب ریٹس دستیاب ہیں لیکن اب بھی یہاں زیادہ تر لوگ سستے کام کی تلاش میں آتے ہیں۔

فائیور کام کرنے والے یعنی سیلر اور کام کروانے والے بائیر یعنی خریدار کے لیے آسان ہے۔ بس آپ فائیو پر اکاؤنٹ بنا لیں اور وہاں جس کام میں آپ مہارت رکھتے ہیں اس کا گگ بنائیں۔ آپ جو کام آفر کرتے ہیں اسے فائیور کی زبان میں گگ کہتے ہیں۔ یعنی آپ اگر ویب ڈیزائننگ کا کام کرتے ہیں تو گگ بنائیں گے میں ویب سائٹ اتنے روپے میں ڈیزائن کروں گا اور خریدار آپ کا گگ دیکھ کر فیصلہ کرے گا کہ آپ سے کام کرونا چاہیے یا نہیں ؟ آسان الفاظ میں فائیور پر آپ اپنی دکان بنا کر بیٹھ جاتے ہیں اور خریدار آ کر خریداری کر جاتا ہے۔

لیکن اپ ورک پر اس کے برعکس ہوتا ہے آپ کو خود خریدار ڈھونڈنے پڑتے ہیں۔ ایک ایک کلائنٹ کو میسج کرنا پڑتا ہے کہ میں آپ کا کام کروں گا اور کلائنٹ کو ایک ہی گھنٹے میں دس دس لوگ میسج کرتے ہیں کہ میں کام کروں گا پھر کلائنٹ کی مرضی جس بندے کو منتخب کرے۔ فائیور میں کلائنٹ خود آپ کا گگ دیکھ کر میسج کرتا ہے کہ مجھے کام کروانا ہے۔ یہاں تک تو ٹھیک ہے لیکن اپ ورک میں نئے بندے کو ایک تو اپروول نہیں ملتا دوسرا اپروول مل بھی جائے تو ہر مہینے آپ پانچ سے چھ کلائنٹس کو آفر بھیج سکتے ہیں کیونکہ اپ ورک پر ہر مہینے آپ کو بیس پوائنٹ ملتے ہیں اور ہر جاب کے لیے اپلائی کرنے پر آپ کے دو یا چار پوائنٹ خرچ ہوتے ہیں اور اس کے بعد آپ یا تو ہاتھ دھو کر بیٹھ جائیں یا پیسوں سے یہ پوائنٹس خریدیں۔

لیکن ایک دفعہ اپ ورک پر آپ کی ریٹنگ بن جائے تو پھر آپ کو بہت اچھے پروجیکٹس مل سکتے ہیں اور اپ ورک پر کام کی قیمت بھی اچھی خاصی مل جاتی ہے۔

فائیور پر اپنی کمائی ہوئی رقم 14دن کے اندر حاصل کر سکتے ہیں لیکن یہ رقم آپ ڈائریکٹ پاکستانی بینک اکاؤنٹ میں حاصل نہیں کر سکتے اس کے لیے آپ کے پاس فائیور کارڈ یا پائیونیر بینک اکاؤنٹ جو کہ پے پال جیسا اکاؤنٹ ہے اور پاکستان میں مفت میں بن سکتا ہے اس کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں اور پھر اس سے اپنے پاکستانی بینک میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں یا پائیونیر اے ٹی ایم کارڈ سے نکال سکتے ہیں ۔ جبکہ اپ ورک پر آپ ڈائریکٹ پاکستانی بینک اکاؤنٹ میں رقم حاصل کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کی کمائی ہوئی کل رقم ایک سو ڈالر ہو۔

یہ بھی پڑھیں  فیس بک کے چند دلچسپ فیچرز اور پیسے کمانے کے طریقے

اب آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس پلیٹ فارم کا انتخاب کرتے ہیں ، میرا مشورہ ہے کہ ابتدا فائیور سے کریں اس کے بعد اپ ورک پر کوشش کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

سب سے آخری اور اہم بات کہ بعض لوگوں کو اپ ورک اکاؤنٹ بنانے میں مشکلات درپیش ہوتی  ہیں اور وہ پیسے دے کر لوگوں سے اکاؤنٹ بنواتے ہیں تو ان کے لیے آسان ٹپ یہ ہے کہ اپ ورک اکاؤنٹ بناتے وقت اپنی پروفائل زیادہ سے زیادہ سکلز شامل کریں تو اپروو ہوجائے گا۔ اپ ورک اکاؤنٹ بنانا اتنا آسان ہے جتنا ایک گلاس پانی پینا لیکن اگر آپ ایک اکاؤنٹ بنانے سے قاصر ہیں تو سوچیں آ گے فری لانسنگ میں کلائنٹس کے لیے کیا کام کر سکیں گے ؟

Facebook Comments

عبدالرحیم
نام : عبدالرحیم قلمی نام : رحیم بلوچ پیشہ : بلاگنگ ، ویب ڈیولپمنٹ ، ٹیچنگ رحیم بلوچ کا تعلق ڈیرہ اللہ یار ، ضلع جفعرآباد بلوچستان سے ہے ، انٹرنیٹ ، بلاگنگ ، مارکیٹنگ کے علاوہ مختلف سماجی موضوعات پہ لکھتے ہیں۔ انہیں فیس بک آئی ڈی @rjrah33m اور ٹویٹر پہ @raheem_baloch پہ فالو کیا جا سکتا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply