تبدیلی (سو الفاظ کی کہانی)۔۔ سیف الرحمن ادیؔب

“میں ملک سے غربت ختم کر دوں گا۔”
میں نے کرسی پر بیٹھنے سے پہلے رسمی وعدہ کیا اور بعد میں پورا بھی کر کے دکھایا۔
پانچ سالوں میں بہت کچھ دیکھنے کو ملا۔
مہنگائی کو آسمان چھوتے ہوئے،
غریب کو پھندے پر لٹکتے ہوئے،
بھوکے کو زہر کھاتے ہوئے،
کسی مجبور کو خود سوزی کرتے ہوئے اور
ملک کا بیڑہ غرق ہوتے ہوئے دیکھتا رہا۔
پانچ سال بعد جب کرسی سے اترا تو حیرت انگیز طور پر میرا وعدہ پورا ہو چکا تھا۔
پورے ملک سے غربت کا تصور تک  ختم ہو چکا تھا اور
غریب کا وجود بھی!

Facebook Comments

سیف الرحمن ادیؔب
سیف الرحمن ادیؔب کراچی کےرہائشی ہیں۔سو الفاظ کی کہانی پچھلے دو سالوں سے لکھ رہے ہیں۔ فیسبک پر ان کاایک پیج ہےجس پر 300 سےزائد سو الفاظ کی کہانیاں لکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی سو الفاظ کی کہانیوں کا ایک مجموعہ "تصویر" بھی شائع ہو چکا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply