بلا عنوان/سو لفظوں کی کہانی۔۔۔عبدالحنان ارشد

سکینہ کی شادی ہوئی تو ہاتھوں  کی مہندی پھیکی بھی نہ پڑی تھی کہ گھر  گرہستی میں مصروف ہو گئی۔

کیونکہ کام کرنے میں اُس نے کبھی  کوئی عار محسوس نہیں کیا  تھا ۔
ابھی سکینہ کو گھر میں کام کرتے دوسرا دن  ہی تھا کہ امریکہ سے آئے  جیٹھ نے سکینہ کے شوہر کو  بات کرتے ہوئے کہا۔۔۔ سکینہ کو سمجھا دینا، ہمارے خاندان میں
مائیں کام نہیں کرتی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسی اثناء میں  ماں نے آ کر بڑی بھابی سے کہا  بہو میں نے بچوں کے اور تمہارے کپڑے دھو دئیے ہیں۔۔۔۔جلدی سے ہاتھ منہ دھو کر ناشتہ کر لو۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply