زندگی۔۔۔۔رانا محمد افضل/اختصاریہ

زندگی میں بہت زیادہ پیسہ اکٹھا کر لینا کوئی بڑی بات نہیں لیکن زندگی میں جسمانی و ذہنی سکون اور اطمینان ہونا بہت بڑی بات ہے۔ ہو سکتا  ہے بظاہر نظر آنے والا ایک کامیاب انسان جو بہت پیسہ مال و دولت ہر آسائش رکھتا ہو لیکن رات کو سکون سے سو بھی نہ پاتا ہو اور اس کے مقابلے میں ایک مڈل کلاس آدمی جو بظاہر بہت کامیاب نظر نہ آتا ہو لیکن عزت کی روٹی کھا کر سکون سے سوتا ہو۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پیسے اور بیشمار خواہشات کے پیچھے دوڑنے سے بہتر ہے اطمینان کے پیچھے دوڑیں کہ ہمیں سکون کہاں سے اور کیسے ملنا ہے۔خوشیاں باہر ڈھونڈنے کی بجائے گھر میں آس پاس بچوں فیملی میں ڈھونڈیں ۔پیسہ ضروریات کیلئے بنیادی ترجیح ضرور ہے لیکن مقصد حیات بالکل نہیں ہے۔ ماضی کے خوبصورت لمحات کو ساتھ رکھیں جو غلطیاں کوتاہیاں ہوئیں ہیں ان سے سبق پکڑیں۔ مستقبل کی فکر میں ہلکان  ہونے کی بجائے حال میں خوش رہیں آنیوالا مستقبل بھی کل کو آپکا حال ہی ہوگا۔ پروردگار ہم سب کے لئے بہت سی آسانیاں پیدا فرمائے۔

Facebook Comments

رانا ازی
رانا محمد افضل بھلوال سرگودہا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply