اسالٹ رائفل اتنی مقبول کیوں؟ G3-S پاکستانی ساختہ

پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) میں تیار کردہ مشہور زمانہ اسالٹ رائفل جی تھری کا اپڈیٹڈ ورژن جی تھری ایس دھوم مچا رہا ہے۔

جی تھری کا یہ ورژن قانون نافذ کرنے والے اداروں، بھاری اسلحے کو ہینڈل کرنے والے کریو، سیکیورٹی گارڈز اور ہتھیاروں سے لیس گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے انتہائی موزوں ہے۔

Video Player

ٹیکنیکل ڈیٹا کے مطابق یہ رائفل7.62×51  ملی میٹر کیلیبر کے چیمبر کی حامل ہے۔ جس کا فائر موڈ سیمی اور آٹومیٹک دونوں طرز کا ہے۔

اس کی لمبائی تقریباً 790 ملی میٹر جبکہ وزن تقریباً 4.1 کلوگرام ہے۔ 20 راؤنڈ میگزین کی حامل یہ گن 400 میٹر تک فائر کرسکتی ہے۔

57299424_10156681344867663_8192115483885961216_n

واضح رہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری ایک اسلحہ ساز فیکٹری ہے، جہاں عالمی معیار کے ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں،یہ ادارہ ملکی سطح پر ہتھیار تیار کرکے نا صرف پاک فوج کو دیتا ہے بلکہ دوسرے ممالک کو بھی فروخت کرتا ہے، جس کی وجہ سے اچھا خاصا زرمبادلہ کمایا جارہا ہے۔

یاد رہے پاکستان کے اس ادارے کی بنائی ہوئی MP5 گن امریکی اسلحہ ڈیلروں کو بھی فروخت کی جاتی ہے جہاں اس پراڈکٹ کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پاکستان کا تقریبا 80 سے 90 فیصد اسلحہ اسی ادارے میں بنایا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ ادارہ ترقی کر رہا ہے۔یہ ادارہ ہر طرح کا اسلحہ تیار کرتا ہے جن میں ٹینکوں کا گولہ بارود اور راکٹ لانچر اور تقریباً ہر طرح کا اسلحہ شامل ہے۔

پاکستان کا یہ قابل فخر ادارہ 1951 میں قائم کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply