پاکستان کی سیر۔۔۔محمد آصف

ہمارا پاکستان اپنا ملک کتنی خوبیاں رکھتا ہے کیا آپ کو معلوم ہے کیا آپ اس کے بارے ميں جانتے ہیں۔ اگر نہیں تو میں آج آپ کو بتاتا ہوں ۔

دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے ہمالیہ اور ہندو کش پاکستان میں ہی  ہیں  اور یہ قدرت کا بہت بڑا خزانہ ہے، بلکہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بھی پاکستان ہی میں ہے اور دنیا کی سب سے بڑی سب سے گہری سمندری گودی بھی پاکستان میں ہے ،گوادر ۔کسی بھی ملک کے لیے سمندر کا  اتنا گہرا ہونا ایک بہت بڑا سرمایہ ہے اور یہ ہمارے ملک پاکستان میں  ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دنیا کا آٹھواں عجوبہ  شاہراہ قراقرم ہے،جو پاکستان میں  چین کے تعاون سے تیار کی گئی۔ اس کی بلندی 15399فٹ ہے۔بلند ترین کھیل کے میدان اورکہیں    نہیں  بلکہ پاکستان میں  ہیں ، پولو گراؤنڈ  جس کی اونچائی  12200فٹ بلند  ہے،جی جناب بارہ ہزار دوسو فٹ کی بلندی پر گھوڑوں پر سوار ہو کر مشہور ترین کھیل پولو چترال اور گلگت کی ٹیموں کے درمیان  کھیلا جاتا ہے۔دنیا کا سب سے بڑا آب پاشی کا نظام  بھی پاکستان میں ہی ہے۔لیکن ہمارے ہاں اس نعمت کا استعمال مناسب نہیں ۔یہ شاندار نظام 14.71ملین ہیکٹر پر پھیلا ہوا ہے ۔اس نظام کو تربیلا اور چشمہ بیراج سے پانی ملتا ہے۔ اس میں 43 نہریں  ہیں ، جن کو یہاں میں مکمل لکھ نہیں سکتا اور یہ نہریں 58500کلو میڑ کا  احاطہ کرتی ہیں۔  دنیا کی سب سےبڑی ایمبولینس سروس ایدھی سروس  بھی پاکستان میں ہے،جس کے  بانی عبدالستار ایدھی وفات پا چکے ہیں ۔دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان بھی پاکستان میں ہے۔ آپ نے نام ضرور سنا ہو گا، کھیوڑہ کی کانیں۔۔۔ یہ کانیں سکندر اعظم کے وقت سے ہیں یعنی 320قبل از مسیح سے اور ان کانوں سے ہر سال تین لاکھ پچاس ہزار ٹن نمک نکالا جاتا ہے۔ اگر آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے یہ عظیم الشان نظارے نہیں دیکھے تو کچھ نہیں دیکھا ۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply