آج رات تک داعش کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آج رات تک داعش کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، داعش کو شام کے علاقے باغوز تک محدود کردیا ہے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اتحاد کی کارروائیاں جاری ہیں، چند گھنٹے میں داعش کو دنیا کے نقشے سے مٹادیا جائے گا۔

یاد رہے کہ داعش تنظیم نے شام کے شمالی اور مشرقی حصوں میں اپنے جنگجوؤں پر زور دیا تھا کہ وہ کردوں کے خلاف انتقامی کارروائی کریں، جبکہ ساتھ ہی یہ بھی کہاگیا ہے کہ داعش جنگجونیوزی لینڈ حملے کا بھی بدلہ لیں گے۔

واضح رہے کہ کرد اور عرب جنگجوؤں پر مشتمل سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے داعش کے ارکان کو الباغوز قصبے کے ایک محدود حصے میں محصور کیا ہوا ہے اور جلد ہی خلافت کے خاتمے کا اعلان کرنے والی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش تنظیم کے ترجمان ابو الحسن المہاجر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک آڈیو ٹیپ میں شام کے صوبوں دیر الزور، الرقہ اور الحسکہ میں تنظیم کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنے بھائیوں کے خون کا انتقام لیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ساتھ ہی زور دیا گیا کہ دھماکا خیز آلات، نشانچیوں اور گولہ بارود سے بھری گاڑیوں کو کام میں لائیں اور ایس ڈی ایف پر حملہ کریں۔داعش تنظیم کا یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب واشنگٹن کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجوؤں نے الباغوز قصبے کے ایک تنگ حصے میں داعش کے بچے کھچے عناصر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply