بھارتی گلوکار جوبین نوٹیال شدید زخمی

بالی ووڈ کے معروف گلوکار جوبین نوٹیال سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہو گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمارت کی سیڑھیوں سے گرنے کے بعد گلوکار کی اپنی کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئیں جبکہ ان کے سر پر گہری اور سر میں چوٹ لگی ہے۔ جس کے بعد انہیں ممبئی کے اسپتال میں کے جایا گیا ہے۔

جوبین کی ٹیم نے کہا ہے کہ جلد ہی ان کے دائیں بازو کا آپریشن کیا جائے گا ، جس کے بعد ہی ڈاکٹرز واضح طور پر ان کی حالت کے بارے میں بتا سکیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

گلوکار جوبین نوٹیال نے  بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ گانے دیے ہیں، جن میں ”ہم نوا میرے” ، ”تجھے کتنا چاہنے لگے ہم” اور ”راتاں لمبیاں” شامل ہیں، جبکہ گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے دبئی میں بھی پرفارم کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply