• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلٹ پروف گاڑی خریدنے کیلئے کن شرائط پر عمل کرنا ہوگا؟

بلٹ پروف گاڑی خریدنے کیلئے کن شرائط پر عمل کرنا ہوگا؟

وزارت داخلہ کی جانب سے بلٹ پروف گاڑی کے حصول کےلئے پالیسی گائیڈ لائن جاری کردی گئیں۔

پالیسی میں انفرادی طور پر یا کمپنی کو بلٹ پروف گاڑی خریدنے کے لیے شرائط نافذکردی گئیں۔نئی پالیسی گائیڈ لائن کے مطابق چینی کمپنیز کی گاڑی کو بم پروف کا بلٹ پروف کا اجازت نامہ 72 گھنٹے میں جاری کیا جائے گا،کمپنیز 30 کروڑ روپے اور انفرادی شخص 3 کروڑ روپے ٹیکس دینے پر بلٹ پروف گاڑی خریدنے کا اہل ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت بلٹ پروف گاڑی خریدنے یا فروخت کرنے کے لیے وزارت داخلہ کا اجازت نامہ درکار ہوگا، 30 کروڑ ٹیکس دینے والے کو 2 گاڑیاں 50 کروڑ تک ٹیکس دینے والے کو 3 گاڑیاں لینے کی اجازت دی جائے گی،1 ارب روپے ٹیکس دینے والے کو 4 گاڑیاں ، 1 ارب سے زائد ٹیکس دینے والے کو 6 گاڑیاں خریدنے کی اجازت ہوگی۔

نئی پالیسی گائینڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی کی 6 ماہ میں ٹیکس کی ادائیگی نا ہونے پر بلٹ پروف گاڑی کا اجازت نامہ منسوخ ہوگا، صوبائی محکمہ ایکسائیز بلٹ پروف گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے کا مجاز ہوگا، بلٹ پروف گاڑیوں کا ڈیٹا وزارت داخلہ کو فراہم کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نئی پالیسی میں ریاست مخالف افراد ، قتل ، اغوا ، ڈکیتی کے ملزمان کو بلٹ پروف گاڑی خریدنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بلٹ پروف گاڑی خریدنے والے افراد کی خفیہ اداروں سے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply