• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام،پولیس سے مقابلے میں 3ڈاکو ہلاک

کراچی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام،پولیس سے مقابلے میں 3ڈاکو ہلاک

کراچی :کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، پولیس سے مقابلے کے دوران 3ڈاکو مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کو  شہر قائد میں صبح سویرے پولیس ان ایکشن ہوئی،ڈالمیا کے علاقے میں ڈکیتی کیلئے آنے والے مسلح ڈاکووں کیخلاف کارروائی کی تو ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 2ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوزنے حاصل کرلی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں پرگولیاں چلاتے دیکھاجاسکتا ہے ۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا پولیس نے بروقت کارروائی کی جس کے باعث ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی ۔

اے ایس آئی ندیم مغل نے بتایا ڈاکوں بنگلے میں لوٹ مارکی نیت سے داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ، پولیس سےمقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک اور ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے ڈاکووں کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply