• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آپریشن رد الفساد:گزشتہ 2سال میں 87 بڑے آپریشنز کئے گئے

آپریشن رد الفساد:گزشتہ 2سال میں 87 بڑے آپریشنز کئے گئے

اسلام آباد:آپریشن رد الفساد کے تحت گزشتہ 2سال کے دوران ملک بھرمیں 87 بڑے آپریشنز کئے گئے۔

فسادیوں کے قلع قمہ کرنے کیلئے 27 فروری 2017 کو آپریشن ردالفساد کاآغا ہوا ، گزشتہ 2سال کے دوران ملک بھرمیں 80ہزارسے زائد کومبنگ اورانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے ،جس میں 87 میجر آپریشنز تھے ۔

آپریشن ردالفساد میں مجموعی طورپرپانچ ٹن دھماکہ خیزمواد اور38ہزارسے زائد ہتھیاربرآمد ہوئے۔

گزشتہ سال پاک افغان بارڈرپردہشتگردی کی 131کوششیں ناکام بنائی گئیں ،2300کلومیٹرطویل پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے باڑبھی لگائی جا رہی ہے ،جس میں 650کلومیٹرسے زائد حصے پر کام مکمل ہوچکا ہے ۔

آپریشن نے 2014ء میں کے نیشنل ایکشن پلان کی تیزی میں بھی بہت کردارادا کیا ،نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات میں فوجی عدالتوں کے قیام سمیت کالعدم تنظیموں کیخلاف اقدامات بھی ہیں ۔

فوجی عدلاتوں سے اے پی ایس ، جی ایچ کیو، پریڈ لین ، صفورا کوٹھو اوربنوں جیل سمیت کئی سنگین مقدمات میں ملوث دہشتگردوں کوسزائیں ہوئیں ، 56 سزا یافتہ دہشتگرد تختہ دار پر لٹکایا جاچکا ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیشنل ایکشن پلان اورآپریشن ردالفساد کے باعث گزشتہ 2سال میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply