• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘بھارتی وزیراعظم لاپرواہ اور غیر ذمہ دار شخص ہے’اروندھتی رائے

‘بھارتی وزیراعظم لاپرواہ اور غیر ذمہ دار شخص ہے’اروندھتی رائے

نئی دہلی: تنازع کشمیر جوہری جنگ کی وجہ بن سکتا ہے اور اس کے ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف نریندر مودی ہوں گے۔ بھارت کی معروف مصنفہ ارون دھتی رائے نے بھارتی وزیراعظم کو لاپروا اور غیر ذمہ دار شخص قرار دیا، جنھوں نے دو جوہری طاقتوں کو ایک دوسرے پر بمباری پر مجبور کیا۔

بھارتی مصنفہ کا کہنا ہے کہ مودی نے بالاکوٹ پر حملہ کیا، جواب میں پاکستان نے بھی کارروائی کی۔ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار دو جوہری طاقتوں نے ایک دوسرے پر بم گرائے اور اس کا ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف نریندر مودی ہیں۔

معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے کا آرٹیکل عالمی جریدے میں شائع ہوا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ قرار دیتا رہا ہے لیکن اب نریندر مودی نے اسے عالمی مسئلہ بنا دیا ہے۔ کیونکہ دو جوہری طاقتوں کا تنازع عالمی مداخلت کی گنجائش پیدا کرتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر میں شروع ہونے والی لڑائی بڑھ کر پاک بھارت جنگ میں بدل سکتی ہے اور ایک نئی جنگ سے بچنے کیلیے کشمیریوں کو اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھنے کا حق دینا ہوگا،  تاکہ وہ دنیا کو بتاسکیں کہ وہ کیوں بھارت سے لڑائی لڑ رہے ہیں اور وہ اصل میں چاہتے کیا ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ارون دھتی رائے نے کہا کہ اگر جنگ سے بچنا ہے تو دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply